منگلورو22/جون(ایس او نیوز) منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم کے افسران نے ایک مسافر کے قبضے سے 24کیریٹ کا608 گرام سونا ضبط کرلیا جو مسافر نے پیسٹ کی شکل میں اپنے مقعد میں چھپاکر رکھا تھا۔
کسمٹز افسران نے 20.67لاکھ روپے مالیت کاسونا ضبط کرنے کے ساتھ مسافر کوبھی گرفتار کرلیاہے۔